تازہ ترینعلاقائی

جمبر: نئے چوکی انچارج کو سلامی، کریانہ سٹور پردن دیہاڑے ڈکیتی

ولی محمد کریانہ سٹور سے ڈاکوموبائل اور لاکھوں روپے لیکر فرار

جمبر(نامہ نگار)تھانہ صدر پھولنگر میں ڈاکو راج برقرار،جمبر میں ڈکیتیوں کا نا ختم ہونیوالا سلسلہ جاری۔دن دیہاڑے ڈاکووں کا کریانہ سٹور پر دھاوا، نقد رقم اورموبائل فون چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا موڑ پر دن دیہاڑے تین مسلح ڈاکو ہنڈا 125 پر سوار ہوکر آئے اور کریانہ سٹور پر اسلحے کے زور پر تقریباً سوا لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس دیر سے پہنچی۔جمبر میں کئی ماہ سے ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو روکنے کے لئے صدر تھانہ میں نیا ایس ایچ او اور جمبر میں نیا چوکی انچارج تعینات کئے گئے مگر علاقے میں ڈاکووں کا راج ابھی بھی برقرار ہے۔ تاجروں کا ان حالات میں کاروبار کرنا محال ہوگیا۔جمبر کے تاجروں نے اعلیٰ حکام سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  گجرات؛عقیدت مندوں کے لیےسونے کی سبیل

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker