پاکستانتازہ ترین

کورونا کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(بیوروچیف)کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کورونا وبا دوبارہ سراٹھار ہی ہے، آئندہ دو ہفتوں میں خاص توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پابندیوں اور کاروبار بند کرنے سے بچنا ہے تو ضابطہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔پاکستان: ڈھائی ماہ بعد کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیںدوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔این سی او سی نے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔این سی او سی کے مطابق ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں تیزی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 افراد انتقال کر گئے ہیں۔پاکستان میں تقریباً ڈھائی ماہ بعد ایک روز کے دوران کورونا سے یہ سب زیادہ اموات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:مقدمہ درج ہونے کے پندرہ روز بعد بھی مقامی پولیس ملزمان گرفتار نہ کر سکی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker