تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس کی ناجائز اسلحہ فروشوں،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، آٹھ ملزمان گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او کی ناجائز اسلحہ فروشوں،منشیات فروشوں،اور اشتہاری ملزمان کے خلاف دلیرانہ کاروائی کر کے آٹھ ملزمان گرفتار۔پنجاب کی سہراب گوٹھ میں منشیات فروشی کرنے والے دو منشیات فروش پکڑ کر منشیات کی بھاری مقدار بر آمد کر لی۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں چار ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پرپنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کوآگے بڑھاتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی اکرانم نیازی نے ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو سید ثقلین شاہ کو جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کا ٹاسک دیا۔ثقلین شاہ نے دن رات ایک کرکے منشیات فروشی کے اڈوں کے بارے معلومات اکٹھی کیں تو پتہ چلا کہ بھائی پھیرو میں دو منشیات فروش کافی عرصہ سے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ صدر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر دوبدنام زمانہ منشیات فروشوں طاہر محمود اور مظہر علی کے قبضہ سے اڑتیس لٹر شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔گشت کے دوران چار ملزمان مظہر عباس،شرافت،ساجد اوراشفاق کے قبضہ سے دو بندوقیں اور دو پسٹل بر آمد کرکے گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی بر آمد کرلی۔اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے دو ملزمان محمد سلیم اور ثنا اء اللہ کو گرفتار کر لیا۔عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ صدر کی اس دلیرانہ کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے اس طرح نہ صرف بھائی پھیرو بلکہ گردونواح میں بھی منشیات کی خریدو فروخت میں از حد کمی واقع ہو جائے گی اور نئی نسل تباہ ہونے سے بچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  نامعلوم افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ بیٹوں سمیت زخمی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker