پاکستانتازہ ترین

کرونا کےبڑھتے کیسز: پمزاسپتال کی اوپی ڈی میں داخلہ بند

اسلام آباد(پاک نیوز)کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نیفرولوجی وارڈ اور او پی ڈی میں داخلہ اور ایمرجنسی سروسز بند کر دی گئیں۔انتظامیہ نے متعدد وارڈز میں سروسز محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائیلسز مریضوں میں سے اسلام آباد کے رہائیشوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے باہر کے رہائشیوں کو ایمرجنسی سہولت میسر ہوسکے گی۔ڈائیلسز کے مریضوں کے ليے بھی کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔پمز اسپتال میں مجموعی طور پر 70 ڈاکٹرز بشمول طبی عملہ کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ آئسولیشن وارڈ میں 18 کرونا مریض زیر علاج ہیں۔ نیفرولوجی وارڈ میں اب تک 7 ڈاکٹرز کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مکہ المکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker