تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چئیر مین ہائڈرو الیکٹرک واپڈا یونین لیسکو سب ڈویژن پھولنگر مشتاق بھٹی کی والدہ وفات پاگئیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔چئیر مین ہائڈرو الیکٹرک واپڈا یونین لیسکو سب ڈویژن بھائی پھیرو مشتاق بھٹی کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں۔نماز جنازہ میں واپڈا افسران،ملازمین،عوامی سماجی سیاسی رہنماوں سمیت عوام کی بھاری تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق چئیر مین ہائڈرو الیکٹرک واپڈا یونین لیسکو سب ڈویژن بھائی پھیرو مشتاق بھٹی کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں۔انکی نماز جنازہ بھائی پھیرو موڑاں والا قبرستان کی جنازگاہ میں معروف عالم دین مولانا جمیل احمد سعیدی نے پڑھائی۔نمازجنازہ میں واپڈا افسران،ملازمین،عوامی سماجی سیاسی رہنماوں جماعت اسلامی قصور کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان،رانا تنویر ریاض خاں،سابق ناظم الحاج ممتاز خالد بھٹی،صحافیوں نعیم سلطان،ملک عبدالرزاق،ڈاکٹر لطیف سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔جنازہ کے بعد مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑی ملبے تلے دبنے سے 8 مزدور جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker