پاکستانتازہ ترین

بلوچستان :حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے اسکولوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

کوئٹہ(پاک نیوز)بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے دوران اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت نہ دینے اور اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہ کرنیوالے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام پرائیوٹ اسکول مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ مارچ 2020ء تا ستمبر 2020ء تک بچوں سے ماہانہ فیس 20 فیصد رعایت کے ساتھ وصول کریں جبکہ اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کو باقاعدگی سے پوری تنخواہ ادا کریں۔اعلامیے کے مطابق بی ای ایف کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ پرائیوٹ اسکول مالکان نوٹیفکیشن کی پاسداری نہیں کررہے اور والدین سے بچوں کی مکمل فیس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی تنخواہ ادا نہیں کی جارہی۔انتظامیہ نے ایسے تمام پرائیوٹ اسکول مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مارچ 2020ء سے ستمبر 2020ء تک بچوں کی ماہانہ فیس 20 رعایت دیکر 80 فیصد فیس وصول کریں اور اساتذہ کی مذکورہ مدت کی تنخواہیں بھی پوری ادا کریں۔بی ای ایف کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے پرائیوٹ اسکول مالکان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  شریف شہری اور پولیس کارشتہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker