بین الاقوامیتازہ ترین

سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا

واشنگن(ڈیسک نیوز)متحدہ عرب امارات ، بحرین کے بعد ایک اور عرب ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر آگئے ہیں۔اب ایک اور عرب ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔ سوڈان اس حوالے سے بھی ایک اہم ملک ہے کہ ماضی میں یہ اسرائیل کیخلاف برسرپیکار بھی رہا ہے۔سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا اعلان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے کیا۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے سوڈان کی سیاسی قیادت اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فون کو اسپیکر پر ڈال کر میڈیا کو بھی گفتگو سنائی۔دوران گفتگو اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم آپ کی لیڈرشپ میں امن کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرتے جارہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں  236پاکستانیوں کے شہید ہونے کی برطانوی اخبارکی خبرغلط ہے: دفترخارجہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker