تازہ ترینعلاقائی

جمبر میں سہولت بازار قائم کیا جائے،کیاساری سہولتیں شہروں کے لیے ہیں؟ عقیل خان

سہولت بازار کے لیے جمبر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اکٹھی ہیں۔ اہلیان جمبر

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں بھی سہولت بازار قائم کیا جائے۔ اہلیان جمبر نے حکومت پنجاب، ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ جمبر میں سہولت بازار قائم کیا جائے تاکہ شہری لوگوں کی طرح دیہی لوگوں کو بھی مہنگائی اس جنگل میں ریلیف مل سکے۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس پنجاب کے نائب صدر اور جمبر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عقیل خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیاساری سہولتیں حاصل کرنے کا حق صرف شہری لوگوں کو ہے دیہی لوگوں کو یہ سہولیات حاصل کرنے کے لیے شہروں کے دھکے کھانے ضروری ہیں؟ کیا یہ سہولیات دیہات میں ان کے گھر پر ان کو میسر نہیں ہوسکتیں؟ میں بطور کالمسٹ حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوں کہ پھولنگر،پتوکی کی طرح جمبر میں سہولت بازار قائم کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے رہنما راؤ فضل الرحمن، ڈاکٹر خالد وقار، ن لیگی رہنما وحید خانزادہ، ریحان خانزادہ، رانا شرافت، رانا ساجد، رانا عرفان اور دیگر پارٹیوں کے رہنماوؤں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر جمبر کی فلاح کے لیے ہم سب ایک ہیں اور ہمارا حکومت پنجاب اور انتظامیہ ضلع قصور سے مطالبہ ہے کہ جمبر میں سہولت بازارقائم کرنے کے فوری احکامات صادر کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں  میانوالی ایجوکیشن ٹرسٹ جیسے ادارے پاکستان کے نظامِ تعلیم کے ماتھے کا جھومر ہیں، پروفیسرغلام سرور خان نیازی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker