تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:بھائی نے بھائی کو چھریاں مار کر قتل کردیا

پتوکی (تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر پتوکی کے علاقے اعوان چک 39 گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں اعوان چک 39 میں گھریلو تنازعہ پر محمد ریاض نے اپنے سگے بھائی محمد عاشق کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ قتل ہونے والا محمد عاشق پاک آرمی کا حاضر سروس حوالدار ہے جو کہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اکرام خاں ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی حافظ عاطف نذیر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی وحید عارف موقع پر پہنچے اور قتل ہونے والے محمد عاشق کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا۔ صدر پولیس پتوکی نے مقتول کے بھائی کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:اوکاڑہ کے نواح میں ڈاکوؤں راج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker