تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:رقم مانگنے پر جا گیردار اور اسکے ساتھیوں نے محنت کش کومار مار کر ادھ موا کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔مزدوری کی رقم مانگنے پر جا گیردار اور اسکے ساتھیوں نے محنت کش کے گھر گھس کر مار مار کر ادھ موا کر دیا۔بیٹے کو بچانے کیلیے آنے والی بوڑھی ماں کو بھی زدو کوب کرکے بے ہوش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں مالی والی کے محنت کش زاہدنے نے اسی گاوں کے جاگیردار کے محنت مزدوری کی اور جب اپنی مزدوری کی رقم مبلغ آٹھ ہزار روپے مانگے تو جا گیر دار سیخ پا ہو گیا۔تھوڑی دیر بعد جاگیردار شہزاد اور اسکے مسلح ساتھی شکیل،وکیل اور اکبر کے ہمراہ زبردستی زاہد کے گھر گھس آئے اور گلے میں پھندا ڈالکر زدو کوب کر نا شروع کر دیا اور فرش پر گھسیٹتے رہے جب اسکی ماں اپنے بیٹے کو بچانے کیلیے آئی تو اسے بھی مار مار کر بے ہوش کر دیا اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:کوئٹہ میں اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker