بین الاقوامیتازہ ترین

ترک صدر کی اپنے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

انقرہ(ڈیسک نیوز) فرانسیسی صدر کی توہین آمیز اقدامات کی حمایت پر مسلمانوں میں غم و غصہ برقرار ہے، ترک صدر نے اپنے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ناموس کا تحفظ اور اسلامو فوبیا ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ان اقدامات کو فاشزم قرار دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لبنان کی سڑکوں پر فرانسیسی اقدامات کے خلاف بینرز لگا دئے گئے، ڈھاکا میں ہزاروں افراد نےسڑک کنارے قطار میں کھڑے ہو کر مظاہرہ کیا ، شرکا نے میکرون کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اس کے دماغی علاج کا بھی مطالبہ کیا۔شام میں بھی شہریوں نے فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج کیا، یورپی ملک کوسووومیں حزب اختلاف کے رکن پارلیمان ایمن رحمانی نے اسمبلی اجلاس میں "I Love Muhammed”کی تحریر والا ماسک پہن کر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  آندھی اور طوفان سے 15 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker