پاکستانتازہ ترین

کروناکیس: قائداعظم یونیورسٹی 6نومبر تک سیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کلاسز آن لائن ہوں گی۔ملک میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، اسلام آباد کی جامعہ  میں بھی کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 5 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا، 6 نومبر تک طلبہ کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاسٹلز میں موجود طلبہ کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی تاہم دور دراز کے طلبہ اجازت لے کر ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سارک کانفرنس،وزیراعظم نوازشریف کابھارتی گاڑی استعمال کرنے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker