پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نیب درخواست مسترد

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نیب درخواست مسترد کردی۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی کیس میں عدالت اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کر چکی ہے۔ مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں۔جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نیب درخواست کی سماعت کی۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل جہانزیب بهروانا نے دلائل دیتے کہا کہ اکثر ملزمان ای سی ایل میں نام نہ ہونے کی وجہ سے فرار ہو جاتے ہیں۔ انکوائری کے مراحل میں مختلف مقدمات کے چھ ملزمان ملک سے بهاگ چکے ہیں۔ شہباز شریف مشکوک ٹرانزیکشنز کی وجہ سے کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔بینچ کے رکن جسٹس منیب اختر نے کہا کہ نیب جس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا چاہتا ہے وہ ملک کی نامور شخصیت ہے۔ ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد کیا شہباز شریف فرار ہوئے؟ شہباز شریف ایسے شخص تو ہیں نہیں جنہیں کوئی جانتا نہ ہو اور فرار ہوگئے ہوں۔ جسٹس منیب اختر نے نیب کے وکیل سے کہا کہ مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں جسٹس فائز عیسی کیس میں عدالت اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کر چکی آپ نے جسٹس فائز عیسی کیس کا فیصلہ پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی۔ عدالت نے بعد ازاں نیب کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں  تحصیل دیپالپور کے نو منتخب کونسلرز،چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker