پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کا 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک نیوز) حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ، وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولؐ منانے کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسول ﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ ہفتہ عشق رسول ﷺ 12 تا 18 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولؐ منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد انیس کا بہار2021کے جاری داخلوں کی آگہی مہم کے سلسلے میں ڈویژن کے مختلف شہروں کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker