پاکستانتازہ ترین

پاکستان: کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیاد ہلاکتیں

لاہور(پاک نیوز)پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح مسلسل دوسرے روز تین فیصد سے زائد رہی جب کہ تقریباً تین ماہ بعد ملک میں کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور سب سے زیادہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32933 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1078 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 20 افراد انتقال کرگئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 70 روز کے بعد سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھی ہے اور اب مسلسل دوسرے روز مثبت کیسز کی تعداد 3 فیصد سے زائد رپورٹ ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں 29 اکتوبر کو کورونا سے ایک روز میں 20 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو 6 اگست کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہونے والی ہلاکتیں ہیں، 6 اگست کو پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا سے 21 اموات ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: خاندان کی منصوبہ بندی با اختیار معاشرہ اور ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے خشتِ اول ہے . فیاض چوہدری ، رائے محمد عارف جج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker