پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کا سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

aftarاسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنردیا،تقریب میں نومنتخب صدر ممنون حسین بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نومنتخب صدر ممنون حسین افطار ڈنر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے غیر ملکی سفراء نے فرداً فرداً نو منتخب صدر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ، نومنتخب صدر تقریب مختلف مسلم ممالک کے سفیروں سے بات چیت کرتے رہے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ خیال رہے کہ پیر کوہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین تحریک انصاف کے امیدوار جسٹس وجیح کے مقابلے میں 442 الیکٹورل ووٹوں سےصدر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پودے سوکھ جاتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker