تازہ ترینعلاقائی

جمبر: پاکستان بھر کی طرح جمبر جشن عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

حضور ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے۔ مقررین

جمبر(نامہ نگار) پاکستان بھر کی طرح جمبر میں جشن عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مساجد میں قرآن خوانی کی گئیں۔ صبح نو بجے آرائیاں والی مسجد سے جلوس شروع ہوا جس کی قیادت قاری صابر صدیقی نے کی۔ جلوس مختلف شاہراؤں سے گزرا۔ دوسری مساجد کے علماء کرام نے اپنی اپنی مسجد کے سامنے جلوس کا استقبال کیا اور جلوس کے ساتھ شامل ہوتے رہے۔ جلو س سے قاری صابر صدیقی، مولانا حفیظ ظفر، مولانا عبدالشکور، قاری احمد یار نوری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی بعثت جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے۔ حضرت محمدﷺ اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے۔ نبی آخرالزماں نے امن و آشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفوو درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔ آپﷺ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔آپﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ جلوس کی مختلف جگہوں پر جوس، بوتل، دودھ اور شربت سے تواضع کی گئی۔ جلوس ملتان روڈ سے ہوتا ہوا ترکھان والی مسجد پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:تیز رفتار کیری ڈبہ کی کار کو ٹکر،کیری ڈبہ کے ڈرائیورڈبہ چھوڑ کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker