بین الاقوامیتازہ ترین

ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، 12 افراد جاں بحق

انقرہ(ڈیسک نیوز)بحیرہ ایجیئن میں آنے والے زلزلے میں ترکی اور یونان کے جزیرہ ساموس میں تباہی مچادی اور اب تک 14  افراد کے ہلاک ہونے اور 400 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترک خبر رساں ایجنسی اناطولو کے مطابق 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ اب تک 12 افراد کے ہلاک اور  400 کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ  ترک شہر ازمیر متاثر ہوا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے یونان، بلغاریہ اور مصر تک محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:غیر قانونی لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے پر خطیب کے خلاف مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker