
لاہور(پاک نیوز)پاکستان مسل لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیالت کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ن لیگی رہنما پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔