بین الاقوامیتازہ ترین

مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی سمیت داخل ہونے والا شخص گرفتار

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز)سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے مسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شب پیش آیا تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم شخص مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی لے کر داخل ہوا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں ںے گاڑی کو مسجد الحرام میں مزید آگے جانے سے روک دیا اور گاڑی کو مسجد کے احاطے سے باہر نکال دیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔واقعے کی فوٹج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: پاک فوج ملکی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے ،غلام سرور خان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker