تازہ ترینکھیل

جمبر:چھٹا ذاکر شاہ میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یاسر خان اور فقیرحسین کی جوڑی نے جیت لیا۔

فائنل میں فاتح ٹیم نے ارباز خانزادہ اور چوہدری عثمان کی جوڑی کو شکست دی۔

جمبر(نامہ نگار) چھٹا ذاکر شاہ میموریل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ رفیق بیڈ منٹن کورٹ (ڈیرہ پٹھان) میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ سیمی فائنل میں چار ٹیمیں پہنچیں۔ پہلا سیمی فائنل چوہدری عثمان اور ارباز خانزادہ نے شرجیل اسلم اور احمد اکرم کو بیسٹ آف تھری پر ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں یاسر خان اور فقیر حسین نے مغفل عباس اور عمیر خانزادہ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں یاسر خان اور فقیر حسین نے چوہدری عثمان اور ارباز خانزادہ کو بیسٹ آف تھری پر شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح اور رنراپ ٹیم کو ٹرافیاں دی گئیں۔ مہمان خصوصی کالمسٹ اور جمبر پریس کلب کے جنر ل سیکرٹری عقیل خان اور فائٹر ببلم گم فیکٹری کے مالک چوہدری نواز حسین تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ایگزیکٹ اسکینڈل، شعیب شیخ کراچی سے اسلام آباد منتقل

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker