تازہ ترینعلاقائی

ملک بھر میں پریس کلبز بنانے کے فیصلے کو 2021میں حتمی شکل دی جائے گئی:مہر عبدالمتین

پنجاب،سندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں غیررجسٹرڈ پریس کلبز پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کاحصہ بن سکتے ہونگے:سید مخدوم زیدی

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان گروپ آف جرنلسٹس مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2021میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر ملک بھر میں پریس کلبزبنانے کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لئے جنوری 2020میں پہلا اجلاس طلب کیا جائے گا۔پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر بنائے جانے والے پریس کلبز مکمل منظم و آئین کے مطابق ملک میں متعارف کرا ئے جائیں گے،مقرر تاریخ کے بعد پریس کلبز کے آئین ا ور اغراض و مقاصد کی تشریح کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر پریس کلبز بنانے کے فیصلے کو جنوری 2021میں حتمی شکل دے دی جائے گی سال 2021میں ملک کے مختلف اضلاع میں پریس کلبز بنائے جائیں گے،صوبہ پنجاب،سندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں غیررجسٹرڈ پریس کلبز کو پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر بنائے جانے والے پریس کلبز کاحصہ بھی بنایا جا سکتا ہے،ملک بھر میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر رجسٹرڈ پریس کلب متعارف کروائے جائیں گے،ضلعی سطح پر پریس کلب کا کنٹرول پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر کو دیا جائے گا،پریس کلبز کی بلڈنگ کے لیے بھی مرکزاپنا کردار ادا کرے گا،انشا اللہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر متعارف کرائے جانے والے پریس کلبز غیر سیاسی و غیر متنازع ہونگے اور ہرقسم کی اجارہ داری سے پاک ہونگے۔ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ممبران و عہدیداران سمیت تمام صحافی ان پریس کلبز کی ممبرشپ حاصل کر سکیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button