پاکستانتازہ ترین

فیاض الحسن چوہان کی چھٹی،فردوس عاشق معاون خصوصی برائےاطلاعات مقرر

لاہور(پاک نیوز) پنجاب کی کابینہ میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے۔ فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ اب فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائےاطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد پنجاب میں ایک بار پھر وزراء کی تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ ان کے پاس کالونیز پنجاب کا عہدہ برقرار رہے گا۔فیاض الحسن چوہان کی جگہ سابق مشیر خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔فیاض الحسن چوہان کوعہدے سے ہٹانے جانے کی خبر بھی انہیں میڈیا کے ذریعے ہی ملی۔ عہدہ واپس لینے  کے سوال پر انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی خبر نہیں۔پنجاب کے مزید دو وزراء کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ مہر محمد اسلم بھروانہ سے کوآپریٹیو، جبکہ زوار حسین وڑائچ سے جیل خانہ جات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button