
اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورت حال پھر سے بگڑنے لگی ہے،تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں 5 نومبر کو اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا ،اجلاس 3 نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا گیا۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے پر غور کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت میں امتحانات کس طرح ممکن ہونگے، اس پر بھی غور کیا جائے گا۔