تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: حاجی رمضان کی قیادت میں کسانوں کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں سے زراعت تباہ ہو چکی ہے۔بھائی پھیرو سے سینکڑوں کسانوں کا قافلہ سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات منوانے کیلیے روانہ ھو گیا۔ساڈا حق ایتھے رکھ کے فلک شگاف نعرے کسان بورڈ کے پر امن کسان رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید مزمت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجے آئی کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضاں کی قیادت میں یہاں بھائی پھیرو سے لاہور پنجاب اسمبلی دھرنے کیلیے روانہ ھوا تو پر جوش کسانوں نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے حاجی محمد رمضان نے کسان بورڈ کے پر امن رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور گرفتار رہنماوں کی فوری رہائی کا مطابہ کیا انہوں نے کہا کہ اجناس کی قیمتیں تاریخ میں سب سے کم تریں سطح پر ہیں جب کہ تیل،بجلی،کھاد،مشینری،زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور وعدے کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی سستی کرکے فلیٹ ریٹ ابھی تک مقرر نہیں کیا۔ زراعت گھاٹے کا سودا بن چکی ہے۔ بار بار حکومت سے کسانوں کے جائز مطالبات ماننے کا کہا گیا مگر حکمرانوں نے انکی ایک نہیں سنی۔کسان بورڈ حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ گنے کی قیمت 280 روپے فی من،اور گندم کی امدادی قیمت 2000 روپے فی من،نان باسمتی مونجی کی قیمت1500 اور باسمتی کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کرے، زراعت کیلیے بجلی سستی کرے،کسانوں کو تھانہ اور پٹوار کلچر سے نجات دلائے۔ حاجی رمضان نے نعروں کی گونج میں اعلان کیا کہ احتجاجی تحریک کسانوں کے حقوق دلانے تک جاری رہے گی اورکسانوں کو لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر دم لیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button