تازہ ترینکھیل

یونس خان 2 سال کیلئے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان یونس خان 2 سال کیلئے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر کر دیئے گئے۔ یونس خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 تک اپنی خدمات انجام دیں گے۔سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کو دو سال کے لیے پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ یونس خان کی خدمات ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس تک حاصل کی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یونس خان دورہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس تک پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ بالنگ کوچ کی ذمہ داری وقار یونس کے حصے میں آئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور منصور رانا دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔دوسری جانب ارشد خان کو ویمن کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!