پاکستانتازہ ترین

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

لاہور(پاک نیوز) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ چند دنوں‌سے شدید علیل تھے۔مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ عرصہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل نہیں سکتے تھے۔خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا۔خادم حسین رضوی کچھ روز سے بخار میں مبتلا تھے، طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی جب ہسپتال پہنچے تو انتقال کر چکے تھے۔ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت ان کی رہائش گاہ ملتان روڈ پر پہنچا دی گئی ہے۔ امن وعامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ میں پلے گروپ کے بچوں کو کف سیرپ پلائے جانے کی خبر کا نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker