پاکستانتازہ ترین

حکومت کا انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایڈوانس بکنگ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی حکومت نے انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایڈوانس بکنگ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ویکسین کی خریداری کے لیے ایڈوانس بکنگ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر مختص کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ کورونا ریلیف اقدامات کی مد میں ویکسین خریدی جائے گی۔ ای سی سی کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔کورونا ویکسین آئندہ سال کی پہلی یا دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگی۔ ٹیکنیکل ایکسپرٹ فار ویکسین نے دوا کی خریداری لاگت کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر تخمینہ لگایا ہے۔وزارت صحت ایک کروڑ افراد کے لیے ویکسین خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ویکسین کی خریداری پیپرا رولز اور ای پی آئی پروگرام کے مطابق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:بجلی چوری کرنے والے واپڈا ملازم اور بجلی چوری کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker