پاکستانتازہ ترین

فنڈنگ کیس: کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا

لاہور(پاک نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو فنڈنگ کیس 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔جیونیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حافظ سعید کو 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کاحکم دیا۔عدالت نے حافظ سعید کے ساتھیوں ظفر اقبال اور یحییٰ عزیز کو بھی 10سال 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے حافظ سعید کے ایک اور ساتھی عبدالرحمان مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ظالموں نے میرے 10سال ضائع کیے، نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker