پاکستانتازہ ترین

مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل دس بجے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی

لاہور(پاک نیوز) تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی کی تدفین لاہور میں کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی پلان فائنل کرلیا ہے۔گزشتہ رات لاہور کے شیخ زید اسپتال میں انتقال کرنے والے پاکستان تحریک لبیک کے بانی مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ہفتے کو صبح دس بجے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت کو ان کے گھر سے ایمبولینس میں سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ لایا جائے گا جہاں سے سرکاری ہیلی کاپٹر میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں لے جایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی کی تدفین اٹک کے بجائے لاہور میں کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:حالیہ دہشت گردی پاکستان کے خلاف بہت بڑی ساز ش ہے۔ جمعیت علما پاکستان بھائی پھیرو

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker