پاکستانتازہ ترین

علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ ادا، مدرسہ ابو ذر غفاری میں تدفین کی گئی

لاہور(پاک نیوز) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تحریک لبیک کے کارکن غم سے نڈھال نظر آئے۔ نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں عقید مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازہ سے قبل ہی لوگوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان گراؤنڈ پہنچ گئی، گریٹر اقبال پارک اور اس کے اطراف کی سڑکیں بھر گئیں۔ جنازے کے راستے پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے موجود رہی۔ تحریک لبیک کے کارکنان میت کے ہمراہ جنازہ گاہ کی جانب رواں دواں رہے اور اطراف کی سڑکوں پر بھی لوگوں کا جم غفير موجود رہا۔ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی رات کو انتقال کر گئے تھے۔ صاحب زادے حافظ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیریوں کی آزادی و خودمختاری سلب کرنے والا پاکستان اور بھارت عالمی دہشتگرد ہیں،قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker