تازہ ترینعلاقائی

جمبر:ابلتے سیوریج نے عوام کا جینا مشکل کردیا۔ عوام گھروں میں محصورہوکر رہ گئے۔

طالب علم اور نمازی حضرات کوگھروں سے باہر نکلتے ہوئے شدید دشواری

جمبر(نامہ نگار) جمبر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہر دوسرے دن جمبر مین گلیوں میں گٹر لائن بند ہوناضروری ہوگیا۔ سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوجاتا ہے۔ ڈاکخانہ بازار اورمین اڈے سے منسلک گڑھی والی گلی سمیت دیگر گلیوں میں پچھلے ایک ہفتہ سے پانی کھڑا ہوا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی کا عملہ آنکھیں بند کرکے بیٹھا ہوا ہے۔کئی بار ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کو اطلاع دی گئی مگر ابھی تک پانی کانعکاس نہیں ہوسکا۔ سکول جاتے طالب علم اور نمازی حضرات گھروں سے نکالتے ہوئے شدید پریشان۔ جمبر کی عوام نے اے پتوکی، ڈی سی قصوراور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جمبر کے سیوریج کے نظام کو بہتر کرائے اور گلیوں میں کھڑا پانی فوری نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:موروں میں رانی کھیت کی بیماری وبائی شکل اختیارکرگئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker