تازہ ترینعلاقائی

جمبر:میاں نوازشریف کی والدہ کے انتقال پرجمبر کے سیاسی و سماجی رہنماوؤں کا اظہار افسوس۔

دکھ کی اس گھڑی میں ہم میاں برادران کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

جمبر(نامہ نگار) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں۔ان کا انتقال لندن میں ہوا۔ان کے انتقال کی خبرملک بھر میں آگ کی طرح پھیل گئی۔اس دکھ بھری خبر کو سن کر جمبر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے دلی دکھ کا اظہار کیا۔اظہار افسوس کرنے والوں میں سابق ناظم الیاس خان، راؤ فضل الرحمن، جمبر پریس کلب کے صدر چوہدری آصف تاج، عقیل خان سابق کونسلر، حافظ فرقان سابق کونسلر، رانا اکرم سنی، رانا ایوب، تحریک انصاف کے رانا عمردراز، چوہدری سجاد، ملک خالد اور ریحان خانزادہ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب میاں فیملی کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ بیگم شمیم شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور درجات بلند کرے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں  میاں نوازشریف کا کل کی انتخابی مہم منسوخ کرنے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker