پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں ایک ہزارسے زائد طلبہ واساتذہ کرونا میں مبتلا

لاہور(پاک نیوز)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں رينڈم سيمپلنگ کے دوران 1004 طلباء اور اساتذہ کے کرونا ٹيسٹ مثبت آگئے۔وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کرونا وائرس کی تازہ صورتحال کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 630 نئے کیس سامنے آئے جبکہ 18 مریض جاں بحق ہوگئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ 151 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں 115، بہالپور 104، گجرات 85 جبکہ ننکانہ صاحب سے 78 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھی کرونا وائرس کے 45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.59 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button