
جمبر(نامہ نگار) پنجاب ٹیچرزیونین پنجاب کے وائس چئیرمین اور جمبر کے سماجی رہنما اعجاز خانزادہ علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم نےنہ صرف جمبر کے فلاحی کاموں کے لیے بلکہ ٹیچرز کیمونٹی کے انتھک محنت کیں۔ مرحوم چند دن پہلے بیمار ہوئے اور ان کو شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ موت سے مزید نہ لڑسکے اور دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ان کو بعد نماز ظہر بھٹے والے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا