
دبئی(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سیریز میں دوصفر کی لیڈ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پربھی قبضہ کرلیا۔ انگلینڈ کی دوسری پوزیشن پرتنزلی ہوگئی۔پاکستان تیسرے نمبرپرفائز ہے، بھارت دومیچوں میں کوئی پوائنٹ نہ لے سکا۔آسٹریلیانے بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز دوصفرکی برتری کے ساتھ اپنے نام کرلی۔آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں فاتح ٹیم نے 20قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کیے اورلیگ پوائنٹ ٹیبل پرٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔