پاکستانتازہ ترین

گورنمنٹ دوھرا معیار ختم کر ے،اساتذہ اور طلباء سےناروا سلوک فوری بند کرے۔ شبیر ہاشمی

لاہور(نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (ایپسا)کے صدر میاں شبیر ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے  گورنمنٹ دوھرا معیار ختم کر ے. گورنمنٹ سکولز کے بچے ہفتہ میں دو دن(جمعرات اور پیر) گورنمنٹ سکولز میں آکر اپنا ہوم ورک چیک کرایں گے اور پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کو بھی سکولز آنے کی اجازت نہیں.بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز صرف ان والدین کو دیے جائیں گے جن کے بچے گورنمنٹ سکولز میں زیر تعلیم ہوں گے. پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم غریب طلباء کے والدین کوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز جاری کرنے پر گورنمنٹ نے پابندی لگا دی ہے. جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں.پرائیویٹ سکولز کے طلباء سے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے کروڑوں روپے نہم. فرسٹ ائیر کی ایڈمشن فیسیں لین لیکن امتحان نہیں لیا اور اس سال پریکٹیکل کا امتحان بھی ختم کر دیا گیا ہے. ھم چیف سیکرٹری پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ کرونا کی وجہ سے میترک،انٹر امتحان کی فیس میں ریلیف دیا جائے۔.سیکنڈری امتحان کا ایڈمشن شیڈول 10 دسمبر مارچ میں منعقدہ امتحان کو مدنظر رکھ کر اعلان کیا گیا. اب تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہو چکے ہیں اور امتحان بھی لیٹ ہیں. لہزا سیکنڈری امتحان کےایڈمشن شیڈول میں سکولز اوپن ہونے 31 جنوری تک توسیع کی جاۓ.پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ اور طلباء بھی پاکستانی ہیں دوہرا اور ناروا سلوک فوری بند کیا جائے.

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم سے آئی ایس آئی چیف کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker