
لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں اور والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما چوہدری نثار احمد عرصے بعد نواز شریف کے گھر پہنچے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔دوسری جانب (ن) لیگ کے صدر سے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی اور بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔جبکہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔