تازہ ترینعلاقائی

جمبر:ملک ریاض احمد خان کو پنجاب بار کونسل کی سیٹ پر منتخب ہونے پرپتوکی بار کے وکلاء کی مبارکباد

ملک ریاض اور میں جلد پتوکی بار کے وکلا ء سے ملاقات کے لیے آئیں گے۔ ملک اعجاز خان سابقہ ضلعی وائس چئیرمین

جمبر(نامہ نگار) ملک ریاض احمد خان ممبر پنجاب بار کونسل قصور سیٹ پرمنتخب ہونے پر پتوکی بار کے وکلاء ملک محمد علی کھائی والاکے ڈیرہ پر جیت کی مبارکباددینے کے لیے گئے۔سابقہ وائس چئیرمین ضلع قصور ملک اعجاز احمد خاں جو ملک ریاض خان کی تحصیل پتوکی کی کمپئین کو چلا رہے تھے انہوں نے پتوکی بار کے وکلاء کا استقبال کیا۔وکلاء برادری میں چوہدری آصف تاج ایڈوکیٹ،چوہدری محمد احمد کمبوہ، سردار معاذ ڈوگر، رانا طاہر محمود ایڈووکیٹ، محمد ظفر جنجوعہ ایڈووکیٹ،نعمان بلوچ،خالدنقاش ودیگر وکلاء مبارکباد دینے کے لیے آئے۔سابق وائس ضلعی چئیرمین ملک اعجاز احمد خان نے پتوکی بار کے وکلاء کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلدپتوکی بار کے وکلا ء سے خصوصی میٹنگ کے لیے جلد پتوکی کا دورہ کریں گے۔آخر میں ملک اعجاز خان نے وکلا ء کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  میڈیا کے محاذ پہ انڈیا کا مقابلہ کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker