پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کی اجازت نہ ملی

لاہور(پاک نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔مسلم لیگ ن نے 13 دسمبر کے جلسہ کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی۔ رہنما ن لیگ سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت اجازت دے یا نہ دے جلسہ ہر صورت مینار پاکستان پر ہی ہو گا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے لیے درخواست دی تھی۔ حکومت اجازت دے یا نہ دے جلسہ ہر صورت مینار پاکستان پر ہی ہو گا۔ 13 دسمبر کو لاہور کا جلسہ تاریخی اور فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ حکومت نے ملتان جلسے کی اجازت نہ دے کر پورے ملتان کو ہی جلسہ گاہ بنا دیا تھا۔ مینار پاکستان پر جلسے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو پورا لاہور جلسہ گاہ میں تبدیل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  دفاعِ پاکستان کونسل کی لانگ مارچ کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker