تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرا نے والے دو شوقین اداکار رنگے ہاتھوں گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھانہ سٹی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرا کر سلطان راہی کا رول کرنے والے دو شوقین اداکار رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرکے حوالات میں بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو محلہ میانکے موڑ کے رہائشی سلطان راہی بن کر شوقیہ فنکاری کرنے والے دو نوجوانوں رانا سنی خاں اور رانا عالم خاں نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر کلاشنکوف اور پسٹل لہرا لہرا کر اور سلطان راہی کا پوز بنا بنا کر تصویریں اپ لوڈ کر دیں۔مخبری پر پولیس کو پتہ چلا کہ یہی نوجوان اب اسلحہ سمیت بھگیانہ چوک پر سچ مچ اسلحہ لیکر اداکاری کے جوہر دکھا کر آنے جانے والوں ڈرانے کی اداکاری کر رہے ہیں۔اس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو رانا سہیل احمد نے پولیس کی نفری لیکر فوری طور پر مزکورہ جگہ پر اچانک چھاپہ مار کر دونوں شوقین اداکاروں کو سلطان راہی کی نقل اتارتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ایک کلاشنکوف،ایک پسٹل اور گولیاں بر آمد کر لیں اور الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے اس موقع پر موجود صحافیوں کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرا کر نوجوانوں کو غلط راہوں کی ترغیب دینے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:گورنمنٹ گرلزسکول سنجھورو کا فرنیچرچوری، طالبات کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker