بین الاقوامیتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری میں شرکت

گلگت(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہم احساس کفالت پروگرام لائیں گے۔ صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے اور صوبائی حیثیت دینےکیلئےفوری کام کریں گے۔ گلگت بلتستان کوجس راستےپرڈالیں گےعوام کی زندگی بدل جائےگی۔وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ کابینہ کی تقریب حلف برداری میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب باہر منعقد کی گی۔ گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے کابینہ سےحلف لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کو مبارکباد دی۔تقریب سےخطاب کرتے ہوے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت گورننس کا سسٹم متعارف کرائے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان آکر کرکٹ کھیلتے تھے۔ یہاں کے تمام مسائل اور علاقوں سے واقف ہوں۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں۔ گلگت بلتستان کے نوجوان پوچھتے تھے کیا ہم پاکستانی ہیں یا نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ایک نئی روایت قائم کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی سےتوہین عدالت کا ترمیمی بل منظور

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker