پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے ہوٹل، کیفے، ریستوران کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی

لاہور(پاک نیوز) پنجاب حکومت نے ہوٹل، کیفے اور ریستوران کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوڈ پوائنٹس پر کھلی جگہوں پرکھانا کھانے کی اجازت ہو گی۔ تمام فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔ کھانے کیلئے بیٹھنے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق کیا جائے۔ میز، کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلہ رکھا جائے گا۔ کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچاؤ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔ ماسک پہنے، بار بار ہاتھ دھوئیں۔ کورونا سے بچاؤ کی جاری کردہ تمام ایس او پیز پر لازمی عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:صوفی محمداقبال نقشبندی کے والدمحترم کی وفات پر اظہارتعزیت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker