
لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ آئندہ کا لائحہ عمل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے کریں گے۔ 13 دسمبر کے بعد لانگ مارچ کرسکتے ہیں، استعفے بھی دیئے جاسکتے ہیں۔کارکنان کی گرفتاریاں تیرہ دسمبر کے جلسے کی کامیابی کا اعلان ہیں۔حکومت کی بوکھلاہٹ سے ثابت ہوگیا کہ لاہور کا جلسہ کامیاب ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں تیرہ دسمبر کے بعد حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرسکتے ہیں۔ استعفی بھی دیئے جاسکتے ہیں آئندہ کا لائحہ عمل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کریں گے۔ ابھی تک حکومت پنجاب نے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کیا۔ شہبازشریف ایک سال میں جتنے ترقیاتی کام کرتے تھے یہ حکومت پانچ سالوں میں نہیں کرسکتی۔