پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 55 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 55 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 262 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید پچپن افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 260 ہو گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 507 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 354 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہوگئی۔ کورونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 627 ٹیسٹ کیےگئے۔مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 56 لاکھ 72 ہزار 166 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.3 فی صد تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:چالو بھٹی ،شراب برآمد، خاتون سمیت 10اشتہاری مجرمان حوالات میں بند

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker