
راولپنڈی(پاک نیوز) نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ۔ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے راولپنڈی کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور دو روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی تاہم کچھ دیر قبل ان کا انتقال ہو گیا ہے جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔سابق جج ارشد ملک نے نوازشریف کو نیب ریفرنس میں سزا سنائی تھی تاہم بعدا زاں ویڈیو سکینڈل آنے پ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔جج ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔
۔