تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لمبے جاگیر میں پولیس کا ڈاکووں سے لمبا مقابلہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔لمبے جاگیر میں لمبے جاگیر کے ڈاکووں کا لمبا پولیس مقابلہ۔درجنوں ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث علاقے میں دہشت کی علامت بین الاضلاعی خطرناک تین مسلح ڈاکوؤں اوربھائی پھیروصدرپولیس میں فائرنگ کا زبردست تبادلہ۔علاقہ کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکووں کا ایک ساتھی زخمی۔ڈاکووں کا سرغنہ گرفتار جبکہ دوڈاکواندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار،ڈکیتی میں استعمال ہونے والا گولہ بارود برآمد۔ زخمی دوکاندار کی حالت نازک۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ صدر بھائی پھیرو کے موضع بنگہ بلوچاں میں جنرل سٹور کے مالک افضل عباس بلوچ کوفائر مار کر شدید زخمی کر کے لوٹنے والے تین ڈاکووں سے پکڑے جانے والے ایک ڈاکو عمران ولد اقبال سکنہ شاہ جمال کی نشاندہی پر تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو کے سب انسپکٹر دلشاد علی خان بھاری پولیس نفری لیکر سرکاری گاڑی پر لمبے جاگیر پل باغ و بہار پر پہنچے اور ساتھی ڈاکووں رانا ابو سفیان ولد رانا عارف سکنہ لمبے جاگیر اور عبدلرحمان عرف مانا ولداسلم ارائیں سکنہ بھائی پھیرو کو گھیرا ڈال کر گرفتار کرنا چاہا تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس سے علاقہ میدان جنگ بنارہا اور لوگوں نے چھپ کر جانیں بچائیں،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی عمران گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ باقی دو ڈاکو ابو سفیان اور عبدالرحمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اندھا دھندفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے زخمی ڈاکو عمران کی تلاشی لیکر ڈکیتی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور بھاری گولہ بارود بر آمد کر لیا۔ بنگہ بلوچاں کے مکینوں اور پولیس ترجمان کے مطابق یہ ڈکیت گینگ درجنوں روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتایا جا تا ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے تینوں ڈاکووں کے خلاف ڈکیتی،پولیس مقابلے اور سرکاری کام میں مداخلت اور اسلحہ بر آمدگی کے علیحدہ علیحدہ تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں مساجد اور این جی اوز کی نگرانی انتہائی سخت کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker