پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے فیز کا اعلان کردیا

لاہور(پاک نیوز) جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے فیز کا اعلان کردیا۔ تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز 25 دسمبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے ہوگا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیرصدارت منصورہ لاہور میں مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مہنگائی، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔جماعت اسلامی نے 27 دسمبر کو کرک اور 31 جنوری کو سرگودھا میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا۔ جلد سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دیں گے۔ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے۔ بےروزگاری نے ملک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  افغان صدارتی انتخابات کے نتائج دھاندلی کے الزامات کے باعث 2 روز کیلئے ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker