پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کا مریم نواز کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ

لاہور(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے مریم نواز کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہوجائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے اپنی ریلیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ کے آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز نے شہباز کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا جب کہ شہباز نے مریم کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیے۔ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ استعفوں کے آپشن پر سب سے آخر میں سوچیں۔ اس حد تک نا جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو۔ پیپلزپارٹی سے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  چالیس ارب روپے کاسوال ہے بابا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker