پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

کراچی(پاک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے، دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کورونا علامت ظاہر ہونے پر 26 نومبر کو ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا،کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے ستائیس نومبر کو بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔کورونا کے باعث وہ کراچی بلاول ہاوُس میں قرنطینہ میں تھے جبکہ انہوں نے آج دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔ امکان ہے کہ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاوُل بھٹو زرداری بارہ دسمبرکو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  میرا کی انگلش اور ’’انگلش فلم‘‘

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker